غزہ مظالم: شہباز شریف اور حافظ نعیم کا عالمی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ حکومتی ٹیم توانائی کے شعبے میں طویل مدتی اصلاحات لانے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں مزید اصلاحات عام آدمی کی زندگی میں آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشااللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ: مدعی جنوبی افریقہ کے دلائل مکمل، غزہ میں مظالم جاری

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور آصف لقمان قاضی بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی ڈیموکریٹس کا اسرائیل کے جوہری ابہام سے پردہ اٹھانے کا مطالبہ

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

فلسطینی بچوں کا ملالہ سے ویڈیو کال مکالمہ، تعلیمی رکاوٹیں اور اسرائیلی مظالم کی دردناک کہانی

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

جے یو آئی حکومت بلوچستان سے نالاں کیوں ہیں؟

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی