فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 10000 روپے اضافے کے بعد 338800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 8573 روپے اضافے کے بعد 290466  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 266261 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا100  ڈالر اضافے کے بعد 3218 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp