خیبرپختونخوا میں منشیات کے عادی افراد اب صحت کارڈ سے مستفید ہوسکیں گے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 30ویں اجلاس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل
صوبائی کابینہ نے صحت کارڈ کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سروس دینے کا فیصلہ کیا ہے،کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی، کوکلیئر انپلانٹ کا خرچہ بھی حکومت برداشت کرے گی۔

اگلے مرحلے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ
میڈیسنل کینابیس, کابینہ نے علاج، تحقیق و صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کو استعمال میں لانے کے لیے رولز کی منظوری دی۔














