سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟

پیر 14 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے ماردیے جانے کی دھمکی دی گئی ہے، دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے قتل کی دھمکی ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر دی گئی جس میں کہا گیا کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیں گے یا ان کی گاڑی میں بم رکھ کر اڑا دیں گے۔ ممبئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے خاندان کے ساتھ باندرہ، ممبئی کے گیلیکسی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سلمان کے گھر پر گولیاں چلائی گئی تھیں، جن کے پیچھے بشنوی گینگ کے شوٹرز ملوث تھے، جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟ سلمان خان نے اہم بیان دے دیا

 پچھلے 2 سالوں میں یہ پانچویں بار ہے کہ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ گزشتہ 2 برسوں کے دوران سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد، بشمول والد سلیم خان، کو متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

 پچھلے سال ممبئی پولیس نے ایک منصوبہ بھی بے نقاب کیا تھا جس کے تحت اداکار کو ان کے پانویل فارم ہاؤس پر قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ لارنس بشنوی گینگ کے شوٹرز مبینہ طور پر سلمان خان کا پیچھا کر رہے تھے اور ان پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ لارنس بشنوی نے کھلے عام اداکار کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا ہے، جو 90 کی دہائی کے کالے ہرن کے شکار کیس سے جڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ بھی نشانے پر، قتل کی دھمکی موصول

بشنوی برادری میں کالے ہرن کو مقدس سمجھا جاتا ہے۔ لارنس بشنوی نے مطالبہ کیا تھا کہ سلمان خان راجستھان جا کر کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگیں، ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس کیس میں سلمان کو بری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس نے اس نئی دھمکی کے سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور وہ اس پیغام کی اصل جگہ اور بھیجنے والے کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘