پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے: وزیراعظم

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی براہ راست کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے کسان دوست اور دور اندیش اقدام قرار دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند اور کسانوں کی مالی معاونت کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آبیانہ اور فکس ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ کسانوں کے لیے واضح ریلیف ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا

وزیراعظم نے کسانوں کو 4 ماہ تک مفت گندم اسٹوریج کی سہولت فراہم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف گندم کو موسمی اثرات سے بچایا جا سکے گا بلکہ کاشتکاروں کو مارکیٹ کے غیر ضروری دباؤ سے بھی تحفظ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ گندم اور اس سے بنی اشیا کی برآمد کے سلسلے میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور ہمیشہ کسانوں کی محنت کا مکمل اور بروقت معاوضہ یقینی بنانا رہا ہے۔

وزیراعظم نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے اس فلاحی پیکج کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی کلیئرنس میں ناکام سفیر کی تعیناتی، برطانوی وزیرِاعظم مشکل میں

اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جعلی پی آئی اے ایپ کا فراڈ، قومی ایئرلائن کی مسافروں کو وارننگ

طلاق کے بعد پوجا بھٹ کی زندگی میں کیا بدلا؟ چونکا دینے والا بیان

ہزاروں سال پرانا فلکیاتی منظر: شہابی بارش 22 اپریل کو عروج پر ہوگی

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟