وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ںے اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات میں بلوچستان میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بلوچستان ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں صوبائی وزرا سمیت پارلیمانی سیکریٹری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے درمیان اس اہم ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت کو قابل تحسین قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں جاری منصوبے عوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں، انہوں نے وفاقی و صوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp