اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے دوبارہ ترقی کے عمل کو شروع کیا ہے، بلوچستان کی ترقی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے آئندہ 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں پورے پاکستان کی ترقی کا پہیہ روکا گیا، 2018 میں ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے تھا، جب ہم واپس آئے تو ترقیاتی بجٹ واضح طور پر کم ہوچکا تھا، تمام جاری منصوبے التوا کا شکار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان، کیا وزیراعلیٰ وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں؟

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں تمام صوبوں کے مقابلے میں 130 ارب روپے بلوچستان کے لیے مختص کیے گئے ہیں، گوادر کے لیے ایران سے بجلی لانے کا منصوبہ شروع کیا ہے، ہم نے 10 ماہ میں گوادر سے ایران تک ٹرانسمیشن لائن مکمل کی، گوادر بندرگاہ دوبارہ بحال ہوچکی ہے، ہم نے 16 ماہ میں 6 لاکھ ٹن کارگو گوادر بندرگاہ سے گزارا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے چیمیئنز سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ بتائیں کیا گوادر سے کوئٹہ تک کچے ٹریک کو دیکھا ہے، ہم نے 650 کلومیٹر کا ٹریک مکمل کرایا، وہ کون سے عناصر تھے جو سڑک بننے کے مخالف تھے، ان لوگوں کو پتا تھا کہ سڑکیں بن گئیں تو لوگوں میں شعور آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کا مرکزی شہر گوادر سیلاب کی نذر، مگر پرسان حال کوئی نہیں

احسن اقبال نے کہا کہ لوگوں کو بلوچستان کے دوستوں اور دشمنوں میں فرق کرنا ہوگا، کسی بھی ملک یا صوبے کی ترقی کا دارومدار امن پر ہوتا ہے، جو لوگ بلوچستان میں تشدد کا راستہ اپناتے ہیں وہ دوست نہیں، ہم بلوچستان کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل اسکلز دینا چاہتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، نوجوانوں کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان کی کہانی کیا ہے، بلوچستان کی ایک طرف کی کہانی بتائی گئی، سچا اور جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم