لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ شرکا اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ جاری ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج

کچھ مظاہرین گرمی کی شدت کے باعث بے ہوش ہوگئے، جنہیں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی، مظاہرے میں شامل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی کی حالت بھی خراب ہوگئی۔

پولیس ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شعیب نیازی اور سلمان حسیب کو ساتھ لے کر چلی گئی، اور مؤقف اختیار کیاکہ ہم ڈاکٹرز کے نمائندوں کو مذاکرات کے لیے لے کر جارہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہاکہ پولیس کی جانب سے مذاکرات کا کہا جارہا ہے، اگر ہمیں گرفتار کر لیا جاتا ہے تو مظاہرین دھرنا جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر مطالبات پر پیشرفت نہ ہوئی تو کل سے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا جائےگا۔

محکمہ صحت کے ملازمین اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، اور ان کا دھرنا 12 روز سے جاری ہے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ مطالبات کی منظوری تک وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ڈی آئی آپریشنز دھرنا شرکا کو روکنے کے لیے پہنچ گئے

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔

انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان سے کہا تھا کہ اپنی جگہ سے وزیراعلی ہاؤس کی طرف نہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا مفت ادویات کی فراہمی، ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ صحت کے مظاہرین کو کہا ہے کہ مذاکرات سے معاملات حل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں