پارٹی قائدین کیساتھ بشریٰ اور علیمہ کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے، شیر افضل مروت کا شکوہ

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت اپنے پارٹی رہنما سے بیزاری کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، میں سب بتادوں گا پارٹی کو کہا لا کر کھڑا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خان اور پارٹی اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں، شیر افضل مروت

وہ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے، اسی لیے سینیئر رہنما دونوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے علیمہ خان کے حوالے سے انکشاف کیا کہ علیمہ خان غیرانسانی رویہ اپناتی ہیں ان کی زبان آگ اگلتی ہے ۔ چپ رہنے کا وقت گزر گیا اب خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا  کہ الزامات عائد کیا کہ پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں ۔ حیدرمہدی اور عادل راجا بھی ان کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف میں اپنے خلاف گھڑے گئے بیانیے کے حوالے کہا کہ اس بیانیے کو علیمہ خان نے ہوا دی۔ انہوں نے  یوٹیوبرز، میڈیا پر سنز کو بلا کر میرے خلاف کان بھرتی تھیں۔ انہوں نے اپنی بات دھراتے ہوئے کہا کہ ن پی ٹی آئی کاسوشل میڈیا علیمہ خان کے ذریعہ  کنٹرول ہوتا ہے۔ امریکا سے آنے والی امداد کی بھی دیکھ بھال علیمہ خان کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں جلد واپسی کے لیے پرامید کیوں؟

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی وجہ سےہم انتہائی غیرانسانی رویوں سے گزرے ہیں، علیمہ خان کی زبان آگ اگلتی تھی،اس وجہ سے قطع تعلق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں نے بانی پی ٹی آئی کو علیمہ خان کی شکایت کی، میں نے کہا گالم گلوچ ہمیں بھیجتے ہیں، ہر چیز میں مداخلت ہے، بانی نے کھڑے ہو کر کہا کوئی  بھی  علیمہ خان کافون نہیں سنے گا، بانی نے کہا علیمہ خان کے نمبر کو بلاک کریں،پارٹی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، اس کے بعد یہ لوگ کھل کر میری مخالفت پر آگئے۔

 انہوں نے کہا کہ عمرایوب اور دیگر سب ڈرتےہیں،کسی کی جرات نہیں گالی کا جواب دےسکیں، بیرسٹر گوہر کو گالیاں دینے والا سوشل میڈیا بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘