ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

محسن نقوی نے کہاکہ بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہے گا، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہماری ویمنز ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں پر ہوں گے یہ فیصلہ بھارت نے کرنا ہے، کوئی بھی میدان ہو ہماری ٹیم میچز کھیلنے وہاں جائے گی لیکن بھارت نہیں جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ یہ فتوحات ایک دن کا نتیجہ نہیں اس کے پیچھے محنت ہے، چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کیں جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے، ہماری مینز ٹیم انڈر 19 اور پاکستان شاہینز بھی فتوحات کے ٹریک پر آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا فیصلہ کچھ روز میں ہو جائے گا، ہم ویمنز کرکٹ کے پی ایس ایل کا پلان بھی کررہے ہیں۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے بھی پاور ہٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

صحافی نے سوال کیاکہ محمد رضوان آج کل اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی کارکردگی دکھائے گا اس کے لیے خوشخبری ہے۔

یہ بھی پڑھیں سوات میں ویمنز کرکٹ میچ رکوانے کی وجوہات، کیا کھیل کا انعقاد ممکن ہے؟

واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی، اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟