نئے پوپ کا انتخاب کیسےکیا جاتا ہے؟

پیر 21 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوپ فرانسس کا پیر کی صبح 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا جس کے بعد اب ان کے جانشین کی تقرری کا معاملہ درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھں:

وہ 12 سال پوپ کے منصب پر فائز رہے جس کے بعد ان کا انتقال ہوا اور اب اس بارے میں نئے سوالات پیدا ہوگئے ہیں کہ ایک ارب 39 کروڑ پیروکاروں کے کیتھولک چرچ کے رہنما کی حیثیت سے ان کی جگہ کوئی دوسری شخصیت کب لے گی۔

اگلے پوپ کا انتخاب سینیئر کیتھولک پادریوں پر مشتمل کالج آف کارڈینلز کرے گا۔ اہل ہونے کے لیے امیدوار کا مرد رومن کیتھولک ہونا ضروری ہے۔

دنیا بھر میں 240 سے زیادہ کارڈینلز موجود ہیں جن کا عہدہ تاحیات ہوتا ہے۔

نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

پوپ کے انتقال یا استعفے کی صورت میں 80 سال سے کم عمر کے کارڈینلز نئے پوپ کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں۔

کارڈینلز کا اجلاس مکمل راز داری کے ساتھ سسٹین چیپل میں منعقد کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کون تھے؟

اگرچہ عام طور پر انتخاب کنندگان کی تعداد 120 پر کی جاتی ہے لیکن اس وقت 138 اہل ووٹرز موجود ہیں۔ اراکین خفیہ بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں اور اس عمل کی نگرانی ان ہی میں سے چنے گئے 9 کارڈینلز کرتے ہیں۔

روایتی طور پر نئے پوپ کو منتخب کرنے کے لیے 2 تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے  اور جب تک یہ شرط پوری نہیں ہوجاتی اس وقت تک ووٹنگ جاری رہتی ہے۔

ہر راؤنڈ کے بعد بیلٹ پیپرز جلائے جاتے ہیں جس سے سیاہ یا سفید دھواں پیدا ہوتا ہے۔ سیاہ دھواں اشارہ کرتا ہے کہ کوئی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ سفید دھویں مطلب ہوتا ہے کہ نئے پوپ منتخب ہوگئے۔ جب پوپ کا انتخاب کرلیا جاتا ہے تو ٹاپ کارڈینل سینٹ پیٹرس باسیلیکا سے کامیاب امیدوار کے نام کا اعلان کردیتے ہیں۔

انتخاب کب ہوگا؟

عام طور پر پوپ کے انتقال یا مستعفی ہوجانے کے 2 یا 3 ہفتوں کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہوتا ہے۔ اس سے 9 دن کے ماتم کے لیے اور کارڈینلز کو دنیا بھر سے ویٹیکن جانے کا وقت مل جاتا ہے۔

نیا پوپ منتخب کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

اس عمل میں دن، ہفتے یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے اور یہ اس پر منحصر ہے کہ کارڈینلز کی رائے کتنی منقسم ہے۔

ہر دن کانفرنس ووٹنگ کے 4 دور چلائے جاسکتے ہیں تاکہ مطلوبہ 2 تہائی اکثریت کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاسکے۔ اگر 33 راؤنڈ کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکے تو سرفہرست 2 امیدواروں میں سے ایک کا ووٹنگ کے ذریعے انتخاب کرلیا جاتا ہے۔

آخری 3 پوپ کے انتخابات نسبتاً جلدی یعنی کچھ ہی دنوں میں ہوگئے تھے۔

عبوری دور میں ویٹیکن کا کیا ہوتا ہے؟

پوپ کی نشست خالی رہنے کے دوران ایک سینیئر کارڈینل جنہیں کیمر لینگو کہا جاتا ہے وہ پوپ کی موت کی تصدیق کرتے ہیں اور عارضی طور پر ویٹیکن کے مالی معاملات اور انتظامی امور کا چارج سنبھال لیتے ہیں۔ تاہم ان کے پاس چرچ کے نظریے کو تبدیل کرنے یا اہم فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے

موجودہ کیمر لینگو آئرلینڈ میں پیدا ہونے والے کارڈینل کیون فیرل ہیں۔ وہ ویٹیکن کی سپریم کورٹ کے صدر بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت نہیں، امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہے، وزیراعظم

نیشنل چیمپیئنز کپ 27-2026 کی ٹرافی کی ملتان میں رونمائی، 4 ٹیمیں 11 اگست سے مدمقابل

آزاد کشمیر: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

میر رضا کیس کے حقائق جلد عوام کے سامنے لائیں گے، آئی جی سندھ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اب تک ججوں کی تعیناتی کے بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ