مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کا بہانہ، 10 مئی کو آر یا پار ہو گا، شیخ رشید

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے، مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کاایک بہانہ  ہیں اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے، 10مئی تک آر ہو جائے گا یا پار۔‘

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ’حکومت کا اگلا نشانہ ہماری ملکیتی 4 مرلے کی لال حویلی ہے لیکن اُس کے نتائج کے لیے بھی تیار رہیں، ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں۔ اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو 8 آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کرا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔‘

اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’10مئی تک کٹی کٹا نکل آئے گا۔ آرہو جائے گا یا پار ہو جائے گا۔ جب دروازے بکتربند گاڑیوں سے توڑیں گے تو ووٹ بھی تندورمیں پڑیں گے۔ مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کا ایک بہانہ ہیں اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے۔ 10 مئی کو IMF کی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں حکمران ریلیف میں اورعوام تکلیف میں ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’گھر کے بھیدی شاہد خاقان عباسی آٹے کی چوری پر 20 ارب روپے کا حکومت پر الزام لگا رہے ہیں، آٹے کی لائنوں میں20 آدمی مر گئے۔ بقول شاہد خاقان عباسی حکومت کی 20 ارب کی دیہاڑی لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیراعلیٰ کا کیا دھرا ہے۔ سعودی عرب جانا ایک بہانہ ہے اصل میں آصف زردای کی ہدایت پرپرویز الہی نشانہ ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘