عمرسرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بدھ 23 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں آج پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے اپیل پر دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟  جس پر وکیل پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جی عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں۔

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ کے کندھے فریز ہوچکے، 2 ماہ سے ہسپتال میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور

اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر پنجاب حکومت نے استدعا کی کہ عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو پستول سے مسلح تھے برآمدکی کرنی ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ چار ماہ میں فیصلے کا حکم دے چکی۔

بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت کی استدعا پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

مشرقی وسطیٰ کشیدگی: قطر اور انڈونیشیا کے پاکستان سے ساتھ اہم رابطے

لمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟