’بھارتی فضائیہ الرٹ‘: لڑاکا طیارہ اپنی ہی آبادی پر بم گرابیٹھا

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے لڑاکا طیارے نے مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں ایک شہری علاقے پر بم گرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار بوکھلا گئی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صبح 11 بجے کے قریب ایک ٹیچر منوج ساگر کے گھر کی چھت پر ایک نامعلوم بھاری چیز گری۔

یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھنے کے بعد سے دونوں جانب بھارتی فضائیہ بھی ہائی الرٹ پر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی چیز گرنے کا شبہ ہے جس نے جمعہ کو مدھیہ پردیش کے پچھور قصبے میں ایک مکان کو شدید نقصان پہنچایا لیکن اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

حکام نے بتایا کہ گھر کے 2 کمروں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا اور ملبہ قریب کھڑی کار پر گرا۔

مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ واقعہ، ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

ساگر اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے اندر کھانا کھا رہے تھے اور ان کی اہلیہ باورچی خانے میں تھی جب زور دار دھماکے سے چھت پھٹ گئی اور صحن میں 8 سے 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم