وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔
Petroleum Products Prices
from 01 May to 15 May‘23:Reductions per litre :
High Speed Diesel Rs 5
SuperKerosene Oil Rs 10
Light Diesel Oil Rs 10
Petrol —No changeNew Prices per litre:
Petrol Rs 282
HighSpeed Diesel Rs 288
KeroseneOil Rs 176.07
Light Diesel Rs 164.68— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 30, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 288 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا مگر ہم نے 282 روپے پر قیمت کو برقرار رکھا ہے۔
اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 176.7 روپے ہوگی۔ جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 164.68 روپے ہوگئی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری حکومت کو بھجوائی تھی اور اس حوالے سے فیصلے کے بعد وزیر خزانہ نے قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا ہے۔