ایلون مسک حکومتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، ٹرمپ کی کابینہ سے فاصلہ اختیار کرلیا

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان کی سربراہی میں  وفاقی حکومت کے حجم میں کمی لانے کے ادارے ‘ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی'(ڈوج) نے اب تک 160 بلین ڈالر کی بچت کی ہے، اس کے ساتھ ہی ارب پتی سرمایہ دار اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے  کابینہ سے فاصلہ اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے کہا کہ آپ کی زبردست کابینہ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات رہی، پہلے 100 دنوں میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، یہ کسی بھی انتظامیہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف، کارروائی شروع

مسک نے گزشتہ ہفتے ٹیسلا کے اجلاس میں کہا تھا کہ ان کا وقت  مئی سے اب  ڈوج میں کم صرف ہوگا، اور وہ حکومتی کاموں میں صرف ایک یا 2 دن فی ہفتہ گزاریں گے۔

نیویارک پوسٹ نے منگل کو رپورٹ شائع کی تھی کہ ایلون مسک اب وائٹ ہاؤس سے کام نہیں کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  آپ نے واقعی بہت قربانیاں دیں۔ آپ کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔ اس ملک میں اکثریت لوگ واقعی آپ کی عزت کرتے ہیں اور آپ کی قدر کرتے ہیں، اور اس پورے کمرے میں یہ بات بہت وثوق  سے کہی جا سکتی ہے، آپ نے واقعی ایک شاندار مدد فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کا حکم

ایلون مسک نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کا ادارہ ‘ڈوج’ وفاقی حکومت میں زائد ملازمتیں ختم کرکے اور اداروں کی کارکردگی بہتر بناکر حکومت کے لیے 2 ٹریلین ڈالرز کی بچت کرستا ہے تاہم بعد میں انہوں نے یہ تخمینہ ایک ٹریلین ڈالرز کا لگایا تھا۔

اب ڈوج سے اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے قیام کا مقصد مکمل ہوچکا ہے تاہم پارٹنرشپ فار پبلک سروس نامی ادارے  کے مطابق ایلون مسک کا 160 بلین ڈالرز بچانے کا تخمینہ بھی درست نہیں ہے اور وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

علاقائی موسیقی اور ٹیلنٹ کو نئی پہچان دینے والے اسپاٹیفائی کے پاکستان میں 5 سال مکمل

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟