شاہین شاہ آفریدی کا اعزاز، ٹی 20 میں 300 وکٹیں لینے والے ساتویں پاکستانی باؤلر بن گئے

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

لیفٹ ہینڈ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  نے یہ اعزاز  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں قذافی اسٹیڈیم   میں حاصل کیا جہاں ان کی ٹیم لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔۔

یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی سب سے آگے، کرکٹ تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو صرف 9 رنز پر آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کیں ۔

اس کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے 7ویں پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل  وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عامر، عماد وسیم، شاہد آفریدی اور شاداب خان کو یہ اعزاز حاصل ہے۔

25 سالہ شاہین آفریدی اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظآہرہ کررہے ہیں اور اب تک صرف 7 میچز میں 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی