115  سالہ برطانوی خاتون کو دنیا کے معمر ترین انسان کا اعزاز کیسے ملا؟

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گینز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص اب برطانیہ میں رہنے والی ایک خاتون ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون نے سب سے بڑی بائٹ کا ورلڈ ریکارڈ کیسے بنایا؟

115 سالہ برطانوی خاتون ایتھل کیٹرہم عالمی اعزاز پانے سے قبل بحیثیت برطانیہ کی بزرگ ترین شخصیت کے طور پر میڈیا میں جگہ پا چکی تھیں۔

ایتھل کیٹرہم اپنی فیملی کے درمیان خوشگوار موڈ میں

ایتھل کیٹرہم کو جب یہ اطلاع دی گئی کہ اب وہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ انسان کا اعزاز پا چکی ہیں، تب تک وہ اپنی زندگی کے 115 سال اور 252 دن گزار چکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی نوجوان نے’فل بک‘ کی تیاری سے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

انہیں یہ اعزاز 116 سال کی عمر میں انتقال کر جانے والی برازیلین راہبہ لوکاس کے انتقال کے بعد حاصل ہوا ہے، جب کہ خود برازیلین راہبہ کو یہ ٹائٹل گزشتہ سال دسمبر میں جاپانی بیوہ ٹومیکو ایٹوکا کی موت کے بعد حاصل ہوا تھا۔

ایتھل کیٹرہم کی جوانی کی ایک یادگار تصویر

ریکارڈ کیپنگ ریفرنس کی اشاعت کے مطابق برطانوی خاتون کیٹرہم گزشتہ 12 برس میں 115 سال کی عمر کے ساتھ یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والی سب کم عمر شخصیت ہیں۔

کیٹرہم 21 اگست 1909 کو شپٹن بیلنگر، ہیمپشائر میں پیدا ہوئیں۔ وہ برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ VII کے دور حکومت (1901 سے 1910) میں رہنے والی آخری برطانوی آخری شخصیت ہیں۔

ایتھل کیٹرہم

اس کے علاوہ کیٹرہم 1913 سے پہلے پیدا ہونے والی واحد باقی ماندہ برطانوی فرد بھی ہیں جو آج زندہ ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 1909 میں پیدا ہونے والی دنیا کی واحد زندہ شخصیت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کی گندم کی فصل پر مقابلہ جاتی مہم کامیاب ہوگی؟

مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سر فراز بگٹی کی سیاسی مشکلات میں ساتھ دینے کا اعلان

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

پاکستان میں عالمی سب میرین کیبل، کیا اب انٹرنیٹ کی سست رفتار کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے