ترکیہ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت اور پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور پاکستانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی پر پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور بھارتی حملوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ کی جانب سے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے ہاتھوں بریگیڈہیڈکوارٹرسمیت 5 جنگی طیارے تباہ ہونے پر بھارت نے سفیدپرچم لہرا دیا

انہوں نے علاقائی سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو جاری رکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں، اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر نے بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں فریقین نے باہمی تعاون اور قریبی رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp