پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی جارحیت اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ صحت و آبادی پنجاب کو باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا غرور فضاؤں میں راکھ ہوگیا، مریم نواز کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حملے کے ممکنہ مضمرات کے پیش نظر شعبہ صحت کی فوری اور مؤثر خدمات نہایت اہمیت کی حامل ہیں، لہٰذا تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی رسپانس پروٹوکولز کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور معاون عملہ مناسب تعداد میں ہر وقت موجود رہے، طبی سامان، ایمرجنسی کٹس اور خون کے ذخائر کی فوری دستیابی یقینی بنائی جائے۔

مزید برآں، ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے ساتھ مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ مراسلہ محکمہ داخلہ پنجاب کے انٹرنل سیکیورٹی وِنگ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

اسلام آباد میں کتوں کی بھرمار، بچہ حملے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟