پوپ لیو چہاردہم: ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کون ہیں؟

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سسٹین چیپل کی چمنی سے اٹھنے والے سفید دھویں نے نئے پوپ کے انتخاب کا اشارہ دے دیا۔ پوپ رابرٹ پریوسٹ نئے پوپ منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آنجہانی پوپ کو ویٹیکن میں کیوں دفن نہیں کیا گیا؟ 100 سالہ روایت کیوں توڑی گئی؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منتخب ہونے والے نئے پوپ رابرٹ فرانسس پریوسٹ کا تعلق امریکا سے ہے اور یہ تاریخ کے پہلے امریکی پوپ ہیں۔ ان کو پوپ لیو چہاردہہم کے نام سے جانا جائے گا۔

پوپ لیو شکاگو، الینوائے سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کی عمر 69 برس ہے۔

نو منتخب پوپ لیو عالمی تجربہ رکھنے والے رہنما ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا زیادہ تر حصہ بطور مشنری جنوبی امریکا میں گزارا اور پیرو میں بشپ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ان کے پاس حال ہی میں بشپ کی تقرریاں کرنے والا ویٹیکن کا ایک طاقتور عہدہ تھا۔ توقع ہے کہ وہ پوپ فرانسس کی اصلاحات کو آگے بڑھائیں گے۔

 ویٹیکن میں جمع ہونے والے 133 کارڈینلز نے ووٹنگ کے دوسرے دن پوپ فرانسس کے جانشین کا انتخاب کیا۔

جمعرات کو سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں نکلنے لگا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اندر بند کارڈینلز نے دنیا کے 1.4 بلین کیتھولک کے لیے ایک نیا رہنما منتخب کرلیا ہے۔

جیسے ہی دھواں نمودار ہوا اور گھنٹیاں بجنے لگیں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں زائرین اور متجسس تماشائیوں نے خوشی اور تالیاں بجائیں جس سے ظاہر ہوگیا کہ 2 ہزار سال پرانے ادارے کے 267 ویں پوپ منتخب ہوگئے۔

مزید پڑھیے: نئے پوپ کا انتخاب کیسےکیا جاتا ہے؟

اب سب کی نظریں سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی کی طرف لگی ہوئی ہیں کیوں کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ارجنٹائن کے ایک مصلح پوپ فرانسس کی جانشینی کے لیے اب کن کو منتخب کیا گیا ہے۔

پوپ فرانسس گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے۔ نئے پوپ کو لاطینی زبان میں ان کے منتخب کردہ نام کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا اور پھر دنیا سے خطاب کریں گے۔

5 براعظموں کے تقریباً 133 کارڈینلز (اب تک کے سب سے بڑے کنکلیو) نے بدھ کی سہ پہر کو ووٹنگ شروع کی تھی۔ انتہائی رزداری سے ہونے والے اس عمل کی پیشرفت سے دنیا کو آگاہ کرنے کا واحد ذریعہ سسٹین چیپل کی چمنی سے اٹھنے والا دھواں تھا۔

مزید پڑھیں: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کون تھے؟

بدھ کی شام اور پھر جمعرات کے دوپہر کے کھانے کے وقت دھواں سیاہ تھا جس سے دیکھنے والے دسیوں ہزار لوگوں کی مایوسی دیدنی تھی لیکن پھر جمعرات کی سہ پہر شام 6 بجے کے بعد نکلنے والا دھواں سفید عقیدت مندوں کے لیے خوشی کی نوید لے آیا اور انہوں نے جان لیا کہ کیتھولک چرچ کو ان کا نیا محبوب روحانی پیشوا مل گیا۔

روایت کے مطابق نئے پوپ روم آف ٹیئرز میں داخل ہوتے۔ کارڈینلز سے اپنی اطاعت کا عہد لینے اور دیگر رسومات کے بعد وہ ایک سینیئر کارڈینل کے ساتھ بالکونی میں نمودار ہوتے ہیں۔ سینیئر کارڈینل انتظار کرنے والے ہجوم کے سامنے اعلان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ہیبیمس پاپیم!‘ یعنی ’ہمارے پاس پوپ ہیں‘۔ اس کے بعد پوپ ایک مختصر تقریر کرتے ہیں اور شہر اور دنیا کے لیے دعا کرتے ہیں۔

پوپ لیو، سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے کے تقریباً 70 منٹ بعد سینٹ پیٹرز بیسیلیکا کی مرکزی بالکونی میں ظاہر ہوئے اور ہزاروں معتقدین کو اپنا جلوہ دکھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا