بھمبر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 6 شہری شہید، 19 زخمی

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ضلع بھمبر کے مختلف علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

10 مئی کو ہوانے والی فائرنگ میں برنالہ سیکٹر میں 6 شہری شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے سب سے زیادہ تھب، موئیل اور دھینگا نوالی کے علاقے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: ایل او سی، شہری آبادیوں پر بھارتی فائرنگ و گولہ باری جاری، خاتون شہید

فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے شہدا میں شمیم زوجہ اقبال (بانیاں)، جنید اقبال (بانیاں)، نبیل ولد نوید (تھب)، اللہ لوک ولد حاجی محمد (جھنڈا)، اعتزاز شاہ ولد مہدی شاہ (بانیاں) اور مون شاہ ولد مہدی شاہ (بانیاں) شامل ہیں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بیشتر زخمیوں کا تعلق تھب، موئیل اور دھینگا نوالی سے ہے، فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں بھاری مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہزیمت آمیز شکست کے بعد مذاکرات پر آمادہ بھارت جنگ بندی شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا

باغسر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی سرحد پار سے فائرنگ سے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ

نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب

حج تھا یا پکنک؟ شدید تنقید کے بعد وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے خاموشی توڑ دی

خواتین کو جنگ میں لانا بلوچ روایات کے خلاف ہے، مگر بی ایل اے اور بی وائی سی نے تمام حدود پار کردیں، جمال رئیسانی

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی