ایل او سی، شہری آبادیوں پر بھارتی فائرنگ و گولہ باری جاری، خاتون شہید

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے شہری آبادی پر مارٹر گولے داغے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں شاہکوٹ میں ایک خاتون کے شہید ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، ترجمان پاک فوج

وادی نیلم شاہکوٹ، جورا سیکٹر کوٹلی اور نکیال سیکٹر میں بھارت کی بر بریت جاری  ہے جبکہ ایل او سی پر بھی فائرنگ کا سلسلہ پھر سے شروع ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیے: فالس فلیگ کے لیے بھارتی پنجاب کی زمین استعمال کرنے پر سکھ برہم،مودی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان

ڈی ڈی ایم اے کے مطابق نیلم شاہکوٹ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے کوثر بی بی ذوجہ محمد شافی موقعے پر شہید ہوگئیں۔

حویلی میں بھی تھوڑی دیر پہلے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ جاری ہو گیا ہے جس ک بعد علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کی طرف سے بھارت کے بلا اشتعال حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟