نوجوانوں اور خواتین کو اپنے بہتر مستقبل کے لیے درست سیاسی فیصلے کرنا ہوں گے: مریم نواز

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔ ان دونوں طبقات کی معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی ہے۔

لاہور میں پارٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور خواتین کو اپنے بہتر مستقبل کے لیے درست سیاسی فیصلے کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا مقصد اُن کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں، انہیں قوم کا معمار اور بااختیار بنائیں گے۔ خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت سے استحصال کا خاتمہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جارہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں پارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کیوآر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔

مریم نواز نے پنجاب بھر میں نوجوانوں اور خواتین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے عمل پراطمینان کا اظہار کیا اور رجسٹریشن میں بھرپور شرکت پر خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟