چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کو پیشکش کردیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا پارٹی قیادت کے کہنے پر استعفیٰ جمع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: جنید اکبر عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک چلانے میں ناکام کیوں؟

ان کا کہنا تھا کہ جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کہیں گے وہی منظور ہوگا۔

دوسری طرف جنید اکبر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پنلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے مجھے ہدایت مل چکی ہے، آفیشل چینل سے پیغام ملتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا