پنجاب اسمبلی : جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قرارداد منظور

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

منگل کے روز رکن پنجاب اسمبلی سارہ کی جانب سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قرار داد پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی جبری مشقت سے بغاوت کرنے والا ’ننھا اقبال مسیح‘

قرار کے متن میں صوبے بھر میں جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں سے مشقت لینے کے سدباب کے لیے مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس عزم  کا اعادہ کرتا ہے کہ ہر قسم کی جبری مشقت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، یہ ایوان اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر نہ صرف آئینِ پاکستان بلکہ عالمی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چائلڈ لیبر کی روک تھام کیا ہماری ترجیحات میں شامل نہیں؟

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہر قسم کی جبری مشقت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، بچوں سے مشقت لینے کے سدباب کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے اور اس حوالے سے موجودہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین میں توانائی کا خزانہ: کیا جیو تھرمل انرجی دنیا کی توانائی کا مستقبل بن سکتی ہے؟

فٹبالرز کو ڈیمنشیا اور دیگر دماغی امراض کے خدشات کیوں رہتے ہیں؟ بچاؤ کا حل سامنے آگیا

گوگل میپ کی ایک غلطی اور تاجر علی جمیل کے سفرِ آخرت کی کہانی

ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں