اچھے اور برے دنوں میں ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر کا پاکستان کے لیے حمایت کا واضح اعلان

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اچھے اور برے دنوں میں برادر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اس وقت پاکستان کو مشورہ ہے کہ اشتعال انگیزی میں نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں ترکیہ کے خلاف سرگرم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی تحلیل، پاکستان کا خیرمقدم

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر نے کہاکہ خواہاں ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سے قائم پرسکون ماحول پانی سمیت تمام مسائل کا حل آسان بنائے۔

انہوں نے پاکستانی قوم کے لیے اپنی حمایت کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے بھائی شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا، اور ان سے اہم گفتگو ہوئی۔

رجب طیب اردوان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں دہشتگرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح مؤقف دیا۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ترکیہ کا توانائی، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا، جس پر بھارت میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی کردار کشی بھی کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں