ارباز خان سے شادی پر اطالوی اداکارہ جارجیا آندریانی کا بیان سامنے آگیا

منگل 29 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبئی: اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کا ارباز خان سے شادی کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

ملائکہ اروڑا سے طلاق کے بعد ارباز خان 4 برس سے جارجیا آندریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

جارجیا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ارباز سے شادی کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، لاک ڈاؤن کے درمیان میرے اور ارباز کے رشتے میں تبدیلی آئی۔
اطالوی ماڈل کا کہنا تھا کہ میری ملائکہ اور ارباز کی فیملی سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے ، ارباز اور میں کافی اچھے دوست ہیں لیکن ہم نے ابھی شادی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

جارجیا نے 2019 میں تامل فلم کارولائن کاماکشی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور وہ ارباز خان سے تقریباً 20 برس چھوٹی ہیں، جس کی وجہ سے جوڑے پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔

خیال رہے ملائکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جب کہ طویل عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے جس کی عمر 18 برس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موموز کی بھوک، 14 سالہ لڑکے نے 85 لاکھ کے زیورات چرالیے

پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کی منظوری کس نے دی؟ سی ڈی اے عدالت کو بتادیا

نئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کو تعینات کرنے کا فیصلہ کس کا ہے؟

2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: پاکستانی سفیر احمد فاروق

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے