’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، راولپنڈی میں پی ایس ایل کا شاندار آغاز

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ ایک بار پھر راولپنڈی میں سج گیا ہے، میچ کے آغاز سے قبل مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی اس تقریب میں شرکت کی۔

اسٹیڈیم میں قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہوئے۔ پورے اسٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہار دکھائی دی اور آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یہ منظر مسلح افواج کے ساتھ قوم کی گہری محبت اور اتحاد کا عکاس تھا۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے 3 دن مسلح افواج پاکستان کے نام کردیے ہیں، جس کے مطابق آج کا دن بری فوج، کل کا دن پاکستان بحریہ اور پرسوں کا دن پاکستان فضائیہ کے نام کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟