ایک جملہ جس نے جاپانی وزیر زراعت کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے وزیر زراعت تاکو ایتو چاول کے بارے میں ایک متنازع بیان دینے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں پانی کے میٹرز کی تنصیب کے لیے جاپانی حکومت کا تعاون

تاکو ایتو انہوں نے بدھ کی صبح وزیراعظم اشیبا شگیرو کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا جنہوں نے مقبول سابق وزیر اعظم جونیچیرو کوئزومی کے صاحبزادے شنجیرو کوئزومی کو وزیر زراعت نامزد کردیا۔

تاکو ایتو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ انہوں نے کبھی چاول نہیں خریدے کیونکہ وہ اسے اپنے حامیوں سے مفت حاصل کرتے ہیں اور ان کے پاس اتنا چاول ہے کہ وہ اسے فروخت بھی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: جاپان نے پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے کتنی امداد کا اعلان کیا ہے؟

بعد ازاں انہوں نے اپنا یہ بیان واپس لے لیا تھا جو ایک ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب جاپان میں اس بنیادی اناج کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

وزیراعظم اشیبا نے کہا کہ تاکو ایتو نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اگر ان کے بیان کے حوالے سے الجھن جاری رہی تو اس سے زرعی پالیسیوں پر عمل درآمد متاثر ہوگا لہٰذا میں نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

اشیبا نے منگل کے روز پارلیمان کو بتایا تھا کہ ایتو کا بیان انتہائی نامناسب تھا اور انہوں نے ان کی تقرری کرنے والے کی حیثیت سے عوام سے معافی مانگی ہے۔

مزید پڑھیں: جاپان میں لاکھوں خالی آسامیاں، پاکستانی ہنرمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکو ایتو کا کہنا تھا وزیر اعظم کے ان کے بارے میں سخت الفاظ کے سبب انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار