عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا بی آئی ایس پی ون ونڈو مرکز کا دورہ

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز انا بجیرڈے کی سربراہی میں  جی-7، اسلام آباد میں واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ون ونڈو سہولت مرکز کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مستحقین کو ایک ہی چھت تلے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف، بہترین فلاحی پروجیکٹ قرار دے دیا

وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے مہمان وفد کا خیرمقدم کیا۔

وفد میں شامل دیگر معزز اراکین میں کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بین حسین، آپریشنز مینیجر جناب گیلیس جے ڈروگیلیس، پروگرام لیڈ برائے انسانی ترقی محترمہ ہنن ہنن پائن، سینئر آپریشنز آفیسر محترمہ ایوا لیسلوٹ لیسکرواٹ، سینئر سوشل پروٹیکشن اسپیشلسٹ جناب امجد ظفر خان، منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز کی معاون  خصوصی محترمہ این سنگز اور سینئر پروگرام اسسٹنٹ جناب ولید انور شامل تھے۔

وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، سید عمران احمد شاہ نے محترمہ اینا بجیردے اور ورلڈ بینک کی ٹیم کو بی آئی ایس پی کے وسیع اثرات اور آپریشنل دائرہ کار سے ذاتی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹارگٹڈ اور مؤثر سوشل سیفٹی نیٹس کے ذریعے معاشرے کے سب سے کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی صرف نقد رقم کی منتقلی کا پروگرام نہیں بلکہ ایک انقلابی اقدام ہے، جس کا مقصد مالی شمولیت، تعلیم اور صحت کی سہولیات کو یقینی بنا کر لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنا ہے اور بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانا اس کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے عالمی بینک کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا اور اس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سماجی تحفظ کے شعبے میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام نے پاکستان کی غریب خواتین کو شناخت دی، سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے استقبالیہ کلمات میں عالمی بینک کی مسلسل معاونت پر دلی شکریہ ادا کیا اور اس شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی شہید محترمہ بینظیر  بھٹو  کا  وژن ہے جس کا تصور انہوں نے اپنی جلاوطنی کے دوران دبئی میں پیش کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ  کو لازمی قرار دینے  کی شرط  کی بدولت  بی آئی ایس پی نے پاکستان کی لاکھوں غریب خواتین کو شناخت  دی اورمعاشی طور پر  خودمختار بنایا۔ انہوں نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ بچوں کی نادرا میں رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ بی آئی ایس پی کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور آج نادرا کے بعد سب سے بڑا ڈیٹا بیس بی آئی ایس پی کے پاس موجود ہے۔

سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے وفد کو بی آئی ایس پی کے بنیادی اقدامات اور عالمی بینک کے CRISP (کرائسز ریزیلینٹ سوشل پروٹیکشن) فریم ورک کے تحت حالیہ پروگرامز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ بی آئی ایس پی نے اپنے مستحقین کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ متعارف کروا کر مالی شمولیت کو فروغ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی مالی امداد کا امکان

بریفنگ کے بعد چیئرپرسن اور سیکریٹری نے وفد کو ون ونڈو مرکز کا دورہ کروایا جہاں مہمانوں نے مختلف سہولیات کا جائزہ لیا، مستفید ہونے والی خواتین سے ملاقات کی اور خدمات کی مؤثر اور عوام دوست  سہولیات کو سراہا۔

محترمہانا بجیرڈے نے بی آئی ایس پی کے مشروط اور غیر مشروط نقد امدادی پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرامز پاکستان کے سب سے کمزور طبقات تک مؤثر انداز میں پہنچ رہے ہیں، انہوں نے بی آئی ایس پی کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام، غذائیت اور خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا  کہ میں واقعی خوش ہوں کہ ہم نے ایک مضبوط شراکت داری قائم کی ہے جو نہ صرف معمول کے حالات میں بلکہ بحران کے وقت میں بھی کمیونٹیز کی مدد کرتی ہے۔ کووڈ۔19  اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران بی آئی ایس پی کا فوری اور مؤثر ردعمل اس کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ جب وسائل  بالخصوص ایسی خواتین کے ہاتھ میں دیے جاتے ہیں جو گھرانے کی سربراہ ہوں تو اس سے نہ صرف خاندان بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی بہتر ترقیاتی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم