چیئرمین پی ٹی اے باچا خان مرکز پہنچ گئے، ایمل ولی کے ساتھ کدورتیں ختم

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان ایمل ولی خان سے تلخ کلامی پر معذرت کے لیے باچا خان مرکز پہنچ گئے، جس کے بعد تمام کدورتیں ختم ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے چرس بھرا سیگریٹ مانگ لیا، اجلاس میں جھڑپ

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باقاعدہ جرگہ لے کر باچا خان مرکز پہنچے۔ اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ اے این پی سربراہ ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی خان پر چرس پینے کا الزام لگایا جس پر اے این پی رہنما نے شدید احتجاج کیا۔

ایمل ولی خان کے احتجاج پر بعد ازاں چیئرمین پی ٹی اے کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا تھا، اور معذرت بھی کی تھی، تاہم ایمل ولی نے معذرت قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

سب کدورتیں ختم ہوگئیں، تحریک استحقاق واپس لوں گا، ایمل ولی

بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے خود یہاں پر آئے جو بڑی بات ہے، یہ محض ایک حادثہ تھا، پشتون تو سر کے دشمن کو بھی معاف کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وضاحت مسترد، ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کردی

انہوں نے کہاکہ سب کدورتیں ختم ہوگئی ہیں، اب میں چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف تحریک استحقاق واپس لے لوں گا، باچا خان مرکز پشتونوں کا گھر ہے، ہم یہاں آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت تیز تر معاشی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، وزیراعظم شہباز شریف

گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار

مسائل حل ہونے کے باوجود تصادم کا راستہ، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار کی راہ پر گامزن

آئی سی سی کا فرنچائز کرکٹ کے خلاف بڑا ایکشن، کینیڈا کی رکنیت بھی معطل

پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں سے بلا تنخواہ کام لینے پر پابندی، سی پی ایس پی کا انتباہ

ویڈیو

پاکستان ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

جنگلی حیات پر تحقیق اور آگاہی کے لیے سرگرم نوجوان جوڑے کی کہانی

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک