ہمایوں سعید کی اہلیہ  نے ماہرہ خان کو کیوں حیران کردیا؟

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہمایوں سعید کی اہلیہ  نے ماہرہ خان کو حیران کردیا ہے۔

ہمایوں سعید ماہرہ خان کے ساتھ اپنی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ جوڑی 10 سال بعد دوبارہ پردے پر ایک ساتھ آرہی ہے، جس پر ان کے مداح پرجوش ہیں۔

ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں،۔اس جوڑی کو شوبز انڈسٹری کا پاور کپل کہا جاتا ہے۔ وہ کامیاب پروڈیوسر ہیں اور وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’طلاق کیوں لی‘، سابق شوہر سے اچھے تعلقات کے بیان پر ماہرہ خان تنقید کی زد میں

 ثمینہ اپنے شوہر کے کام کی بڑی حامی رہی ہیں اور جب بھی وہ کچھ نیا کرتے ہیں تو وہ ان کی تعریف کرتی ہیں، تاہم ہمایوں سعید نے اب ایسا بیان دیا ہے جس نے ماہرہ خان کو بھی چونکا دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سے پوچھا گیا کہ وہ محبت میں تحفے کے طور پر کیا چاہتے ہیں؟ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ چوڑیاں جیسی چھوٹی چھوٹی چیزیں انہیں خوش کرتی ہیں لیکن ہمایوں سعید نے ایسا جواب دیا جس نے ماہرہ خان کو چونکا دیا۔

انہوں نے کہا ’مجھے صرف اجازت چاہیے، مجھے اجازت چاہیے کہ میں جاؤں اور جو چاہوں کروں کیونکہ میں آخر میں واپس آؤں گا۔‘ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان حیران رہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں فلمائی گئی’لوو گرو‘ کا ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ رشتے میں اعتماد سب سے اہم ہوتا ہے۔ اس پر ماہرہ خان نے کہا کہ پہلے آپ کو اجازت چاہیے تھی اور اب آپ اعتماد کی بات کر رہے ہیں، ہمایوں نے ایک بار پھر مزید کہا کہ انہیں مجھ پر بھروسہ ہے کہ میں کہیں نہیں جاؤں گا۔

ہمایوں سعید کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر پر بھروسے نے ماہرہ خان کو بھی حیران کردیا، ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو ان پر اعتماد ہے اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں