افغانستان نے پاکستان میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کردیا

ہفتہ 31 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان نے پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا افغانستان کی عبوری حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا افغانستان کے لیے ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کا درجہ دے دیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی۔

یاد رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیشرفت جاری ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ  پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کابل میں ناظم الامور کی بجائے سفیر تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سمجھ نہیں آتا کہ امن و امان کے معاملے پر پاکستان کو کیسے راضی کریں، افغان ناظم الامور

اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ اس اقدام سے پاکستان اور افغانستان 2 برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کی گہرائی میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات بڑھانے اور سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم