بلیوں کا ہیئر برش، ان کی زبان

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ نے کبھی بلیوں کی زبان کو غور سے دیکھا ہے؟ بلیوں کی زبان کی سطح بظاہر دکھنے میں تو ملائم نظر آتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔

بلیاں اپنی زبان نہ صرف کھانے پینے کے لیے استعمال کرتی ہیں بلکہ اپنی زبا ن کو جسم پر خارش کرنے کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی زبان کی سطح ملائم نہیں کھردری ہوتی ہے۔

بلیوں کی زبان کی سطح  پر سینکڑوں چھوٹے چھوٹےمڑے ہوئے کانٹےموجود ہوتے ہیں جنہیں پپیلی کہا جاتا ہے۔

آپ نے اکثر بلیوں کو اپنے جسم پر زبان پھیرتے ہوئے تو ضروردیکھا ہو گا بلی جب اپنی زبان سے جسم چاٹ رہی ہوتی ہے تو در اصل وہ اپنےجسم پر برش کر رہی ہوتی ہے۔ اپنے جسم کی کھال میں موجود گندگی کو صاف کرتی ہے۔

 پانی پینے کے لیے بلیاں پانی میں پورا منہ ڈالنے کی بجائے صرف اپنی زبان پانی میں ڈالتی ہیں اور بہت تیزی سے زبان اوپر نیچے کرتی ہیں۔بلی کی زبان پر موجود پپیلے پانی کو کھینچنے میں مدد کرتے ہیں۔

بلی کی زبان کی سطح پر موجود پپیلےکھوکھلے اور سخت کیراٹین پر مشتمل ہوتے ہیں۔ کیراٹین ایک سخت قسم کی پروٹین ہوتی ہے یہ انسانی بالوں، ناخنوں، جانوروں کے پنجوں، سینگوں اورکھروں میں پایا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بلی کی زبان کی سطح پرموجود یہ غیر معمولی نوعیت کی پپیلی نہ صرف بلی بلکہ اس جیسے دکھائی دینے والے بڑے جنگلی جانوروں، جیسے برفانی چیتا، ٹائیگر اور شیر وغیرہ کی زبانوں پر بھی موجود ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب