ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس نے ضلع ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور اس دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیاں ناکام، 16 خوارج گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کا محاصرہ کرکے کارروائی کی تو دہشتگرد پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوگئے۔ تاہم مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے 4 امن دشمنوں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ دیگر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس جلد از جلد دیگر شرپسند عناصر تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو جائےگی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر نگرانی ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں میانوالی: پنجاب پولیس نے خوارج کے دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد ہلاک

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟