‘میں نے بابر اعظم کو کبھی انسٹاگرام پر فالو ہی نہیں کیا’، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا نے یہ بات کیوں کہی؟

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ٹی20  کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات میں مبینہ خرابی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی دوستی اسکول کے زمانے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں سوشل میڈیا نہیں تھا، میں اب بھی بابر اعظم کو آن لائن فالو نہیں کرتا اس لیے انہیں ان فالو کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیے: سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ لوگ ہر وقت باتیں کرتے رہتے ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

سلمان علی آغا نے اس موقع پر بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ٹیم کی بہترین پرفارمنس کو سراہا، اور کہا کہ اس کے بعد ہم بنگلہ دیش اور پھر ویسٹ انڈیز کے ٹور پر جارہے ہیں۔ اگر ایشیا کپ ہوا بھی تو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک میں کپتان ہوں ہمارے کھیلنے کا انداز ایسا ہی رہے گا اور ہم کوشش کریں گے کہ مخالف ٹیم کے بلے بازوں اور باولروں کو دباؤ میں رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی توانائی کمپنیوں کی پیشکشیں، پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

پاکستانی آرمی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی