حلقہ روانگی سے قبل ’ماڈلنگ‘ پر پی ٹی آئی امیدوار تنقیدکی زد پر

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی نشست کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق کو اپنی ہی شیئر کی گئی ایک ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر پر میاں عباد فاروق کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی مختصر دورانیے کی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’میاں عباد فاروق صبح سویرے فارم ہاؤس سے اپنے حلقے کی طرف روانہ۔‘

ویڈیو میں پی ٹی آئی کے رہنما کو مسلح باڈی گارڈز اور دیگر افراد کے درمیان میں کھڑے اور پھر چل کر آگے آتا دکھایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سے متعلق مناظر ٹائم لائنز پر آنے کے بعد صارفین کی توجہ کا مرکز بنے تو اسے ’دولت کی بے جا نمائش‘ اور ’عمران خان کی مڈل کلاس‘ کے طنزیہ تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔

تیمور ملک نے ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس طرح کی ویڈیو بنانا ہی غلط تھا، آپ خود ہی اسے

شان علی قمبرانی ایڈووکیٹ نے لکھا کہ ’سر یہ پاکستان ہے یہاں ایسا ہی چلتا ہے۔‘ تو فائزہ مراد نے موقف اپنایا کہ ’انہی تماشوں کی وجہ سے موصول کو پارٹی ٹکٹ ملا ہے۔‘

نینا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو مینشن کرتے ہوئے میاں عباد الرحمن سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

pti worker criticizing party leader

ٹویپس کی جانب سے کی گئی مسلسل تنقید کے بعد پی ٹی آئی رہنما کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ ڈیلیٹ ہوئی تاہم اس وقت تک اسے پانچ لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے تھے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق اپنی کسی سرگرمی کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوئے ہوں۔ ان کے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود مواد کی وجہ سے ماضی میں بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

میاں عباد فاروق کے مطابق انہیں پارٹی چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149 کے لیے پارٹی امیدوار مقرر کیا ہے اور انہیں پارٹی ٹکٹ بھی دیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘