لونگ اور اس کے تیل کو زمانہ قدیم سے ہی مختلف بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کون سے مسالے پرسکون نیند کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں؟
مخلتف اسٹڈیز سے پتا چلتا ہے کہ لونگ جسم میں موجود انزائم کو متحرک کرتے ہوئے نظام ہضم کو بھی بہتر بناتی ہے اور اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
اس سے کینسر کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ لونگ جگر کو بیماری اور نقصان سے بچانے میں مدد کر سکتی ہے۔
لونگ کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ مدافعتی نظام کو فروغ دے سکتے ہیں کیونکہ ان میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ لونگ منہ اور دانتوں کی بیماریوں کے علاج اور دانتوں اور مسوڑھوں کے درد کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔
لونگوں کو قوت باہ کی دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ اسپرم کی حرکت اور گنتی کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ یہ درد کو دور کرنے اور سر درد کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیے: ’آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر‘، شاہد آفریدی نے شیکھر دھون کو مزید کیا کہا؟
لونگ ڈائٹنگ کے دوران وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور کچھ اسٹڈیز سے پتا چلتا ہے کہ لونگ کے عرق سے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
لونگ کی چائے پینے سے لعاب اور پیٹ کے تیزاب کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ دونوں ہاضمے کے لیے ضروری ہیں۔ لونگ کی چائے آنتوں کی حرکت کو تیز کرنے اور قبض اور آنتوں کی سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔
لونگ کے تیل کے کمالات
لونگ کا تیل بھی مختلف شکایات کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی اینٹی مائکروبیل خصوصیات کی وجہ سے مہاسوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جھریوں اور جلد کے داغو کم کرنے کے لیے بھی یہ بہت سی کاسمیٹکس میں ملایا جاتا ہے۔
دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کا علاج کے لیے لونگ کا تیل ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش اور دانتوں کی بہت سی ادویات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
لونگ کا تیل اضطراب اور تناؤ کے احساسات کو کم کر سکتا ہے اور دماغ کو متحرک کرنے، ارتکاز بڑھانے اور سستی، تھکاوٹ اور بے خوابی کے احساسات کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ ڈپریشن اور پریشانی کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: 5 غذائیں جو گردوں کو خرابی سے محفوظ رکھتی ہیں
اسے سانس کے مسائل جیسے ناک بند ہونا، کھانسی، برونکائٹس اور گلے کی سوزش کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لونگ چبانے سے گلے کی خراش کے درد کو کم کر کے آرام ملتا ہے۔
لونگ کا تیل جراثیم کش اور اینٹی بیکٹیریل ہے اس لیے اسے متبادل ادویات میں جلد کی بہت سی حالتوں جیسے زخموں، جلنے، خراشوں، دانے، کیڑوں کے کاٹنے اور بیکٹیریل یا فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔














