سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
عدالت نے کہا ہے کہ رضا علی کے ملوث ہونے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، رضا علی ایف آئی آر میں نامزد نہیں، ضمنی میں ملزم بنایا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رضا علی پر جناح ہاؤس حملہ کے دوران پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا الزام ہے، رضا علی کو شناخت کسی پرائیویٹ گواہ نے نہیں بلکہ پولیس اہلکار نے کیا۔
فیصلے کے مطابق رضا علی کے بقول اس کی جائے وقوعہ پر موجودگی ٹریفک جام کی وجہ سے تھی، ضمانت کے کیس میں شواہد کا سرسری جائزہ ہی لیا جا سکتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رضا علی کی 2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔
یہ بھی پڑھیں جناح ہاؤس حملہ کیس، عالیہ حمزہ، محمود الرشید سمیت پی ٹی آئی کے 254 کارکنوں و رہنماؤں پر فرد جرم عائد
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے بینچ نے 26 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کی تھی۔