جناح ہاؤس حملہ کیس، عالیہ حمزہ، محمود الرشید سمیت پی ٹی آئی کے 254 کارکنوں و رہنماؤں پر فرد جرم عائد

ہفتہ 24 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ اور اعجاز چوہدری سمیت پارٹی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ

لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر  پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں، انسدادِ دہشتگردی عدالت

یاد رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 2 ملزمان وفات پاچکے ہیں، جبکہ مقدمے میں 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!