پاکستان عالمی برادری کے ساتھ یومِ ماحولیات 2025 منا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے ساتھ مل کر یومِ ماحولیات 2025 منا رہا ہے، جو زمین کے تحفظ اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو تیز کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے زوال اور آلودگی جیسے سنگین بحرانوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان، جو خود موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ان عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی یوم ماحولیات: پلاسٹک آلودگی سے زمین، سمندر اور انسان سب خطرے میں

شفقت علی خان نے کہا کہ دنیا اس وقت خشکی، دریاؤں اور سمندروں میں پلاسٹک کی بڑھتی ہوئی آلودگی جیسے سنگین مسئلے کا سامنا کر رہی ہے۔ ایسے میں یوم ماحولیات 2025 کا تھیم ’پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ‘ نہایت بروقت اور اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس اپریل میں حکومتِ پاکستان نے ’پلاسٹک آلودگی میں کمی کے لیے قومی ایکشن روڈ میپ‘ کا آغاز کیا، جو سرکلر معیشت کو فروغ دینے اور پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے ایک جامع حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ان ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے لیے زمین کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟