بار بی کیو کے لیے کون سا کوئلہ اچھا ہوتا ہے؟

ہفتہ 7 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف اقسام کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، البتہ بار بی کیو یعنی گوشت کو کوئلے پر تیار کرنا ایک ایسا کام ہے جو اس عید پر ہر گھر میں ہوتا نظر آتا ہے۔

عید قربان کے موقع پر تینوں دن بار بی کیو پارٹیاں چلتی ہیں، بار بی کیو کا ایک اہم جز کوئلہ ہوتا ہے اور اگر کوئلہ ہی اچھا نہ ہو تو بار بی کیو پارٹی کا سارا مزہ خراب ہو جاتا ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 30 سالوں سے کوئلے کے کاروبار سے منسلک حاجی شماس خان نے بتایا کہ مارکیٹ میں 2 قسم کا کوئلہ دستیاب ہے ایک پتھر کا اور ایک لکڑ کا، بار بی کیو کے لیے لکڑ کا کوئلہ بہترین ہوتا ہے۔ اس کوئلے کی تپش زیادہ ہوتی ہے، یہ کوئلہ پنجاب کے شہر لیہ اور بکھر میں زیادہ تیار کیا جاتا ہے، اس علاقے کے کوئلے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، یہ کوئلہ 2 سال بھی پڑا رہے تو خراب نہیں ہوتا، لیکن اگر یہ بارش یا پانی سے گیلا ہو جائے تو اس کی تپش کم ہو جاتی ہے۔

حاجی شماس خان نے بتایا کہ گزشتہ 2 سالوں میں اس کوئلے کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے ہو گئی ہے اس کی وجہ گاڑیوں کے کرائے میں اضافہ ہے، پہلے گاڑی ایک ہزار من کوئلہ لاتی تھی اب اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ زیادہ وزن نہ بھریں اس لیے ریٹ میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں مقیم لوگ اور آئی ایٹ اور ایف ایٹ میں قائم ریسٹورنٹ ان سے کوئلہ خرید کر لے کر جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، کورین سیاح کے سماجی تجربے نے ہلچل مچا دی، ویڈیو وائرل

عوامی مقامات پر مختصر لباس: فلک شبیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

عیدالاضحیٰ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ، اسٹیٹ بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم کامیاب

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟