بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کتنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے؟

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بجٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر سرکاری ملازمین سمیت دیگر کو اس اہم خبر کا انتظار کا ہوتا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 26-2025 کی بجٹ تقریر شروع، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک کا اضافہ متوقع

 آئندہ مالی سال کے بجٹ میں  ایک سے گریڈ 22 کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ پینشن میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہےجو 7 فیصد ہے۔

حکومت نے بجٹ میں معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینینس الاؤنس کو 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

مزید پڑھیے: بجٹ 26-2025 تجاویز منظور، تنخواہ داروں نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب

تنخواہوں میں موجود تفاوت ک ختم کرنے اور اہل ملازمین کو 30 فیصد کی شرح سے ڈیسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘