بجٹ 26-2025 تجاویز منظور، تنخواہ داروں نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اشرافیہ کو اس بات کا جواب دینا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ ان سے زیادہ ٹیکس بھر رہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سوا سال میں جن سنگین حالات کا پوری قوم نے سامنا کیا وہ کسی بھی لحاظ سے معمولی نہیں۔ عام آدمی نے جتنی قربانیاں دی ہیں اور تنخواہ دار طبقے نے جو بوجھ اٹھایا ہے، اس سے اس عرصے میں پاکستان ایسے مقام پر آگیا ہے جہاں سے اسے پرواز بھرنی ہے۔

اشرافیہ کو اس بات کا جواب دینا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ ان سے زیادہ ٹیکس بھر رہا ہے، تنخواہ دار طبقے نے معیشت کو 400 ارب روپے دیے۔ اب وقت آگیا ہے کہ آج کے بجٹ کے بعد معاشی نمو کی طرف بڑھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کردی

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے انڈیا کو روایتی جنگ میں شکست دی ہے، اب ہمیں معاشی میدان میں بھی آگے نکلنا ہے۔ قوم یکجا ہے اور ایسا موقع صدیوں میں ملتا ہے، اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔ دشمن نے پانی کے حوالے سے جو دھمکیاں ہیں، ہم پانی کے اپنے حق میں کوئی خلل برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جتنے مظالم ہورہے ہیں اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ ان مظالم کو روکنے کے لیے کوشش کریں۔ ہم فلسطنیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکرگزار ہوں، انہوں نے پانی کی اسٹوریج کو بڑھانے کے لیے بڑی محنت کی۔ بجٹ کے حوالے سے وزیر خزانہ اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے بڑی عرق ریزی سے بجٹ تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیے ترقیاتی بجٹ: انفراسٹرکچر، تعلیم، پانی اور توانائی سمیت ترجیحی منصوبوں کے لیے کھربوں روپے مختص

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے بجٹ 2025-2026 کی منظوری دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد جبکہ پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی جسے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسترد کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!