ایران پر اسرائیلی حملہ: فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی فوجی کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ خطہ کسی بڑے تصادم کا شکار نہ ہو۔

ترجمان اقوام متحدہ فرحان حق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، ایرانی ملٹری چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات شہید

بیان میں خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ایسے وقت میں جب ایران اور امریکا کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں۔

فرحان حق نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں پر خاص طور پر تشویش ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان حساس نوعیت کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے زور دیا ہے کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ خطے کو مزید گہرے تصادم سے بچایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار