بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے 5 میں بابر اعظم یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔ انہوں  نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

ہاشم آملہ نے 101 جب کہ ویو رچرڈز اور ویرات کوہلی نے 114 ، 114 اننگز کھیل کر 5  ہزار رنز کیے تھے۔

بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں