ججز تبادلہ کیس کا فیصلہ: جسٹس نعیم اور جسٹس شکیل نے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ کیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ججز تبادلہ غیر آئینی نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔

تاہم اس بینچ میں شامل جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں ججز کے تبادلے کو کالعدم قرار دینے کی رائے دی۔

یہ بھی پڑھیں:ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے تبادلے کے معاملے میں آئینی خلاف ورزی کی، اور تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔ اختلافی جج صاحبان نے لکھا کہ آئین پاکستان کے تحت تبادلہ ہو کر آنے والے ججز کو مستقل طور پر ہائیکورٹ کا جج بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور ایسے ججز کے لیے مدت کا تعین ضروری ہے۔

اختلافی نوٹ میں قرار دیا گیا کہ تبادلہ ہوکر آئے ججز کا نیا حلف موجودہ کیس میں ضروری نہیں، ججز کے نئے حلف کے معاملے کو کسی اور کیس میں دیکھا جائے۔
اختلافی نوٹ میں تحریری کیا گیا کہ عدلیہ کے معاملات میں خفیہ ایجنسیوں بالخصوص آئی ایس آئی مداخلت کا ذکر کیا گیا، کہا گیا کہ آئی ایس آئی نے ججز کے معاملات میں مداخلت کی اور اسی وجہ سے تبادلے ہوئے۔ آئین کے تحت آئی ایس آئی کے پاس ججز کے تقرر یا تبادلے کا کوئی اختیار نہیں۔
اختلافی نوٹ کے مطابق آئی ایس آئی ریاست کا ایک ذیلی ادارہ ہے جس کا عدلیہ سے کوئی لینا دینا نہیں۔
جسٹس نعیم نے اپنے اختلافی نوٹ میں عدلیہ میں مداخلت سے متعلق درج ذیل اشعاربھی درج کیے:
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
نیز
دامن پر کوئی چھینٹ نہ خنجر پر کوئی داغ
تم قتل کرو کے کرامات کرو ہو

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘