ڈبلیو ایچ او نے کورونا ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کر دیا

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے 3 سال بعد کووڈ 19 کی وبا کے لیے نافذ عالمی ایمرجنسی ختم کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس 4 مئی کو ہوا تھا جس میں عالمی ایمرجنسی ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد 5 مئی جمعے کو ایمرجینسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایمرجنسی ختم کرنے کے اعلان کا یہ مطلب نہیں کہ کورونا وبا کا خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کووڈ وبا کی شدت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا تھا جس کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ایمرجنسی ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کووڈ سے عالمی صحت کو لاحق خطرہ ٹل گیا، گزشتہ ہفتے کووڈ ہر 3 منٹ میں ایک موت کا باعث بنی اور یہ وہ اموات ہیں جن کا ہمیں علم ہوا۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 30 جنوری 2020 کو کووڈ وبا کے باعث عالمی ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

اس وبا کے باعث لگ بھگ 70 لاکھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ کروڑوں افراد کووڈ سے متاثر ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار