صنم سعید اور محب مرزا 2 سے 3 ہوگئے، بیٹے کی پیدائش کا ایک ماہ بعد اعلان

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ صنم سعید اور شوہر محب مرزا نے بیٹے کی ولادت کا اعلان کر دیا۔

صنم، جنہوں نے سنہ 2023 میں اداکار محب مرزا سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، نے یہ خبر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: صنم سعید نے 5 مختلف لہجوں میں بات کرکے سب کو حیران کردیا

ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 18 مئی کو ہوئی تھی تاہم اس کا اعلان انہوں نے ایک ماہ بعد کیا ہے۔ بچے کا نام ولی حسن مرزا رکھا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد بچے کی ولادت کا اعلان کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی۔

صنم سعید نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں ہوئی؟ تاہم ان کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

مزید پڑھیے: فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ’برزخ‘ مینیا فیسٹول میں نمائش کے لیے منتخب

دلچسپ بات یہ ہے کہ صنم سعید نے 12 مئی کو اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔ محب مرزا کی پہلی شادی ماڈل آمنہ شیخ سے سنہ 2005 میں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی، ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس آگ نے پاکستانی فلم ’دی مارشل آرٹسٹ‘ کی ریلیز روک دی

صنم سعید کے ہاں شادی کی تصدیق کے ڈھائی سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں